17 نومبر 2014 - 17:59
شام میں فوج کی کاروائی جاری، دسیوں دھشتگرد ہلاک

شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی کاروائی میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کےالمنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے القلمون کے علاقے میں مسلح عناصر کے راستے میں کمین لگا کر حملہ کیا جس کے دوران پانچ دہشتگرد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے۔ دوسری طرف شامی فوج نے قلمون کی فلیطہ پہاڑیوں سے دمشق کے مغربی مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں بھی کئی دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں۔ رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کی ایک تعداد شہردرعا اور شیخ مسکین میں بھی ہلاک ہوئي ہے۔
درایں اثنا شامی فوج کے توپخانوں نے درعا کے مضافات میں الصورہ اور الحراک کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ حویجہ صکر اور الصناعہ کے علاقے میں داعش دہشتگردوں اورشامی فوج کے درمیان جھڑپ میں دہشتگردوں کی ایک فوجی گاڑی تباہ ہوگئي۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائيہ کی کاروائي میں تین دہشتگرد ہلاک اور سترہ زخمی ہوگئے۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲